Mchoudhary

Add To collaction

کیونکہ میں لڑکی ہوں نہ بقلم ملیحہ چودھری




کیونکہ میں لڑکی ہوں نہ



خواہشیں بے شمار ہے پر میں لڑکی ہوں نہ!
گلا گھونٹ دیا جاتا ہے ان خواہشوں کا
سپنوں کو پورا کرنے کی دل میں آرزو رکھتی ہُوں
پر میں لڑکی ہوں نہ ____؟
اُن سپنوں پر پانی پھیر دیا جاتا ہے 
دل میں روتی ہوں اور ظہرانہ طور پر ہنستی ہوں
یہی تو سیکھایا جاتا ہے نہ _؟ لڑکیوں کو 
کیونکہ میں لڑکی ہوں نہ _!
سیکھنا پڑتا ہے یہ سب _
ماں کہتی لڑکی کو یہ نہیں کرنا چاہیے 
باپ کہتا کہ لڑکیوں کو کون سا کمانا ہے 
میں پوچھتی سب سے کیا لڑکیوں کہ دل نہیں ہوتا
اللہ نے اسلام کی شہزادی بیٹی کو بتایا 
اللہ نے جنّت کی سردار بی بی فاطمہ کو بنایا 
کیا یہ لڑکی نہیں تھی میرے نبی کا جان نہیں تھی
مانا لڑکیوں کو حدود میں رہنا چاہئے 
لیکن ان حدود کو کیسے حکم دیا بیٹی کے لیے قید بنا دی جائے 
میرا اسلام تو سب کو آزادی دیتا ہے نہ 
میرا دین تو ظلم کرنے سے روکتا ہے نہ
پھر کیوں لڑکیوں کو ایک غلام بنا دیا گیا ہے
ایک کی غلطی کو سبکو کسوروار ٹھہرا دیا جاتا ہے
اگر ایک پر شیطان طاری ہے تو کیا سب وہی غلطیاں کرے گی_؟
لڑکے کچھ بھی غلطیاں کر دو اُنکو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے
کہ ارے لڑکے ہے کچھ بھی کر سکتے ہیں 
تُم کیوں کرتی ہو موازنہ خود سے انکا _؟
میں پوچھتی ہوں کیا دل احساس جذبات سب لڑکوں کے ہی ہوتے ہیں
کیا لڑکیاں بے جان مردہ بن کر زندگی میں روبوٹ کی طرح کام کرنے کے لئے آئی ہے
میرے اسلام نے تو کوئی بھی فرق نہیں کیا لڑکوں لڑکیوں میں
دونوں کا مقام ایک ہی رکھا 
جہاں لڑکیوں کو پردہ کا حکم کیا 
وہی لڑکوں کو نظر نیچی رکھنے کا حکم کیا
جہاں نماز کا حکم لڑکیوں کو دیا وہی لڑکوں کو بھی نماز کا حکم دیا 
تعلیم کا حکم لڑکوں کو بھی دیا اور لڑکیوں کو بھی 
پھر کیوں یہ معاشرہ لڑکا لڑکی میں فرق کر رہا ہے 
خاموش ہوں اس لیے کہ اکیلی ہوں نہ !
کیونکہ میں لڑکی ہو نہ ______!
بقلم ملیحہ چودھری


   3
3 Comments

Anam ansari

15-Apr-2022 08:02 PM

Nice

Reply

Simran Bhagat

15-Apr-2022 06:57 PM

Very nice👌👌

Reply

Fareha Sameen

15-Apr-2022 05:19 PM

بہت خوب

Reply